آصف زرداری طبیعت ناسازی پر اسپتال منتقل

پی پی کے شریک چیئرمین کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ذرائع

فوٹو فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کے پھیپھڑوں کا معائنہ کریں گے۔


پی پی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
Load Next Story