انٹرنیشنل بارڈر فورس کی کارروائی85ملین ڈالر مالیت کی ہیروئن ضبط

انٹرنینشل بارڈ پر ہونے والی سال کی سی سب سے بڑی کارروائی میں 24سو کلوسے زائد وزن کی ہیرؤن ضبط کی گئی

فوٹو:انٹرنیٹ

کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے عمان کے ساحل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ماہی گیروں کے جہاز سے 85ملین ڈالر مالیت کی ہیروئن ضبط کر لی ہے۔

امریکی بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انٹرنینشل بارڈ پر ہونے والی یہ اس سال کی سی سب سے بڑی کارروائی ہے جس کے دوران 24سو کلوسے زائد وزن کی ہیروئن ضبط کی گئی۔

ترجمان کےمطابق 27 ستمبر کو ہونے والی کارروائی میں امریکی نیول میرین سمیت سعودی فورس نے بھی حصہ لیا۔


تاہم بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کے ماہی گیروں کا جہاز کہاں سے آرہا تھا اور اسے کہاں جانا تھا۔

34ممالک پر مبنی فورس کا مقصد ریڈ سی، گلف، بحیرہ عرب، بحر ہند اور عمان سمیت ناردرن عریبین سی کے رستے ہونے والی غیرقانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنا ہے۔

 

 
Load Next Story