ویکسینز کو غیر مؤثر کرنے والا کورونا جیسا وائرس دریافت
چمگادڑ میں دریافت ہونے والے ’Kosta-2‘ نامی وائرس کے پروٹینز میں اضافہ انسانی خلیوں کو متاثر کرسکتا ہے
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں روسی چمگادڑ سے دریافت ہونے والا وائرس بالکل اس وائرس کی طرح ہے جس کے سبب کووڈ-19 کی عالمی وباء پھیلی جبکہ یہ وائرس انسانوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
امریکا کی واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین سمیت دیگر محققین کی ایک ٹیم نے ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ چمگادڑ میں دریافت ہونے والے 'Kosta-2' نامی وائرس کے پروٹینز میں اضافہ انسانی خلیوں کو متاثر کرسکتا ہے اور یہ کووڈ ویکسین شدہ افراد کی اینٹی باڈیز اور سیرم کا بھی مزاحم ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ Khosta-2 اور Covid وائرس کا تعلق کورونا وائرس کی ذیلی کیٹگری سے ہے جس کو سربیکو وائرسز کے نام سے جانا جاتا ہے۔
PLOS Pathogens نامی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ سربیکو وائرسز ایشیاء سے باہر (مشرقی روس جیسے علاقوں میں بھی جہاں Khosta-2 وائرس دریافت ہوا) جنگلی حیات میں گردش کررہا ہے جو اپنے اندر عالمی صحت اور سارس-کوو-2 کے لیے کی جانے والی ویکسین مہم کے لیے خطرہ رکھتا ہے۔
محققین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف کورونا وائرس کے خلاف ویکسین بنانے کے بجائے عالمگیر ویکسینز بنانی چاہیئے تاکہ عمومی طور پر سربیکووائرسز کے خلاف تحفظ فراہم کیا جاسکے۔