فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص

پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر رہا ہے


ویب ڈیسک September 28, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) بولر کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں، پی سی بی کی تصدیق

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔

پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر رہا ہے۔

نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز: پانچواں ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

اس سے قبل، بولر کو ڈینگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ نسیم شاہ کو آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کی پلینگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم طبیعت ناسازی کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز 2-2 سے برابر ہے، سیریز کے بقیہ تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |