امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا واہگہ بارڈر کا دورہ

امریکی مہمان کو پنجاب رینجرز کی جانب سے تحائف دیئے گئے


ویب ڈیسک September 28, 2022
فوٹو فائل

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گزشتہ روز واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور واہگہ پر پرچم اتارنے کی تقریب میں پنجاب رینجرز نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اس سے قبل لاہور کے مختلف تاریخی اور سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کرچکے ہیں، گزشتہ روز انہوں نے پاک انڈیا بارڈر واہگہ کا دورہ کیا۔

امریکی سفیر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی مشترکہ پریڈ کے دوران دونوں طرف کے عوام کا جوش وجذبہ دیکھ کربہت خوش ہوئے۔

اس موقع پرانہوں نے رینجرزکے جوانوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، امریکی مہمان کو پنجاب رینجرزکی طرف سے تحائف دیئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں