دبئی میں غریبوں کے لیے مفت روٹی کی مشینیں لگا دی گئیں

دبئی کے مختلف سپر مارکٹس میں مفت روٹی فراہم کرنے والی مشینیں نصب کردی گئیں


ویب ڈیسک September 28, 2022
مخیر حضرات مفت روٹی فراہم کرنے کے لیے رقم فراہم کرتے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

دنیا کے امیر شہروں میں شامل دبئی میں غریبوں کے لیے مفت روٹی فراہم کرنے والی مشینیں لگا دی گئیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی سپر مارکیٹس میں غریبوں کو مفت روٹیاں فراہم کرنے والی 10 مشینیں لگا دی گئیں۔ ان مشینوں پر ' روٹی سب کے لیے' کی عبارت درج ہے۔

روٹی حاصل کرنے کے خواہش مندوں کے لئے اسکرین پر مختلف روٹیوں مثلا چپاتی اور پٹا بریڈ کے آپشنز موجود ہیں۔ جس کو جو روٹی کھانی ہے وہ آپشن پر کلک کرے اورگرم گرم روٹی مشین سے باہر آجاتی ہے۔



مفت روٹی کی فراہمی کے لئے مخیر حضرات کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں۔ دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کے بعد مفت روٹی کی سہولت مزدور طبقے کے لئے فائدے مند ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں