صدر سے وزیراعظم کی ملاقات آڈیو لیکس معاملے پر گفتگو

ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال


ویب ڈیسک September 28, 2022
ملاقات میں ملکی سیکورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات اسحاق ڈار کی حلف برداری تقریب سے قبل ہوئی جس میں آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کوجنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کے متعلق آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: آڈیو لیکس: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسحاق ڈار نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جو 20 منٹ تک جاری رہی۔ دونوں نے ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کیا جبکہ سیلاب کی صورتحال میں معیشت کے مزید نقصان پر بھی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |