سرکاری ملازمین پر حملہ علیم خان کے سیکیورٹی اسٹاف پر مقدمہ درج

سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، وزیر داخلہ پنجاب


ویب ڈیسک September 28, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، وزیر داخلہ پنجاب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما علیم خان کے سیکیورٹی اسٹاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیر داخلہ پنجاب کرنل سردار محمد ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کے سیکیورٹی اسٹاف نے شعیب صدیقی اور دیگر کی ایما پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور اور سرکاری ملازمین پر حملہ کیا، جس کے جرم میں دو ایف آئی آر درج کرلیں گئی ہیں۔

پنجاب کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ 7 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

123

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں