شیخ رشید کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کینیڈا جانے سے روک دیا گیا
شیخ رشید کو کینیڈا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایجنسی نے این او سی جاری نہیں کیا، ایئر پورٹ حکام
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر حکام نے این او سی نہ ہونے پر کینیڈا جانے سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کینیڈا میں ایک جلسے میں شرکت کے لئے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے تو حکام نے کینیڈا کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے پر انھیں روک دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو کینیڈا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایجنسی نے این او سی جاری نہیں کیا۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے شیخ رشید کو پرواز سے اتارنے کی ذمے دار نہیں، انہیں کینیڈا کی جانب سے کلیئرنس یی نہیں ملی ۔