’بگ باس 16 ‘ کے لیے 10 ارب معاوضے پرسلمان خان کا دلچسپ جواب

جو کماتا ہوں اسی حساب سے میرے اخراجات بھی ہیں، سلمان خان


ویب ڈیسک September 28, 2022
سلمان خان گزشتہ 12 سال سے بگ باس شو کی میزبانی کررہے ہیں:فوٹو:فائل

بالی وڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے 'بگ باس 16' کی میزبانی کے لیے 10 ارب روپے معاوضہ لینے کے سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔

بالی وڈ اسٹار سلمان خان ایک بار پھر ٹی وی رئیلیٹی شو 'بگ باس ' کے نئے سیزن کی میزبانی کررہے ہیں۔شو کے لیے سلمان خان کے معاوضے کے بارے میں کئی خبریں گردش کررہی تھیں جن کا جواب اب سلمان خان نے اپنے مخصوص دلچپسپ انداز میں دے دیا۔

'بگ باس 16' کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں نے سلمان خان سے پوچھا کہ کیا آپ نے' بگ باس 16' کی میزبانی کے لئے 10 ارب روپے معاوضہ لیا ہے؟

سلمان خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر مجھے شو کا 10 ارب روپے معاوضہ ملا ہوتا تو یقین کریں میں باقی کی ساری زندگی کوئی کام نہیں کرتا۔

سلمان خان نے اپنی مشہور حس مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جوبھی کماتا ہوں اسی لحاظ سے میرے اخراجات بھی ہیں مثلاً وکیلوں کی فیس اورانکم ٹیکس نوٹسز۔ جوبھی کماتا ہوں وہ میرے پاس آتا ہے اور پھر خرچ ہو جاتا ہے۔

سلمان خان گزشتہ 12 سالوں سے رئیلٹی ٹی وی شو' بگ باس' کی میزبانی کررہے ہیں اورشو کے لئے سلمان خان کی جانب سے بھاری معاوضہ لینے کی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں