کابل میں ہوٹل پر طالبان کاحملہ 4 غیرملکیوں سمیت 5افراد ہلاک

حملہ آورں نے ان غیر ملکیوں اور افغانوں کو نشانا بنایا جو افغانستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک تھے، طالبان


ویب ڈیسک March 21, 2014
سیکیورٹی حکام کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ فوٹو؛ رائٹرز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرینا ہوٹل پر طالبان نے حملہ کرکے 4 غیر ملکیوں سمیت 5 افراد ہلاک کردیا جب کہ جوابی کارروائی میں4 حملہ آور بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ 4 طالبان حملہ آور مہمانوں کا روپ دھار کر کابل کے سرینا ہوٹل میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 غیر ملکیوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ افغان سیکیورٹی حکام کی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور بھی مارے گئے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ خود کش حملہ آوروں نے ہوٹل میں موجود غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کو نشانا بنایا جو افغانستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی طالبان نے افغانستان کے صوبے غزنی میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 20 کو زخمی کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں