عمران خان خدا کا خوف کریں ملک کو چلنے دیں وزیر خزانہ
اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں پیش ہوکر کیس میں سرنڈر کردیا۔
عدالت نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ آپ اتنا عرصہ کہاں تھے؟۔ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ میں طبیعت خرابی کے باوجود آنا چاہتا تھا مگر عمران خان حکومت نے میرا پاسپورٹ کینسل کرا دیا تھا، دنیا بھر میں سفارتخانوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ پاسپورٹ نہ دیا جائے، اب پاسپورٹ ملا ہے تو حاضر ہو گیا ہوں۔
عدالت نے کہا کہ وارنٹ منسوخی کی درخواست پر اثاثہ جات ریفرنس کے ساتھ سنیں گے۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 7 اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔
سماعت کے بعد اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ میرے خلاف کیس جعلی کیس ہے، میں نے ہمیشہ وقت پر ٹیکس ریٹرن جمع کرائے، جنہوں نے یہ کیسز بنائے انہیں شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ہے، عمران خان کی حکومت نے اس ملک کا وہ برا حال کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، ملک کو پانامہ اور دیگر ڈراموں نے بہت نقصان پہنچایا، مجھے چوتھی مرتبہ عوام کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاست دان کو تکبر اور منفی سیاست کی جگہ کچھ نہیں آتا، اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ ملک میں واپس آیا ہوں، ہم معیشت کو بہتر کریں گے، آپ لوگ مسلم لیگ ن کی تاریخ دیکھ لیں، ہم نے پہلے بھی چار سال روپے کو مستحکم رکھا تھا۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہمیں کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، یہ پیغام عمران خان اور ان کی پارٹی کے لیے ہے، کہ خدا کا خوف کریں اور ملک کو چلنے دیں۔