ملالہ یوسف زئی فلم پروڈیوسر بن گئیں

ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی اپیل کے لئے 3 فلمیں تیار کرے گی


ویب ڈیسک September 28, 2022
ملالہ کے پروڈکشن ہاؤس کی پہلی فلم جنوبی کوریا کی ماہی گیرخواتین پر ہے:فوٹو:فائل

پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے فلم پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

ہالی وڈ کی شوبز ویب سائٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی 'ایکسٹرا کریکلر' بھارتی اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر اپیل ٹی وی پلس کے لئے دستاویزی فلم تیارکرے گی۔

ملالہ کی فلم کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی دستاویزی فلم جنوبی کوریا کے ایک جزیرے کی ماہی گیرخواتین سے متعلق ہے۔ ابتدائی طورپر ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی اپیل کے لئے تین فلمیں بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں