پانچواں ٹی 20 عامر جمال کا انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو

ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، آل راؤنڈر


ویب ڈیسک September 28, 2022
(فوٹو: ایکسپریس ویب) ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، آل راؤنڈر

آل راؤنڈر عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا۔

عامر جمال بلے بازی میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 7 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے صرف 10 رنز ہی بناسکے البتہ انہوں نے بولنگ کے شعبے میں دو اوورز میں 14 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ آل راؤنڈر عامر جمال انگلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں آج اپنا ڈیبیو کرنے والے 98 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم آئیڈیل کھلاڑی ہیں، خوشی ہے آج پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو پانڈیا جیسے میچ فنشر کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں نوجوان کرکٹر عامر جمال کو موقع دینا چاہیئے، عامر سے بولنگ اور بیٹنگ کروانی چاہیے تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ عامر جمال کس قسم کا کھلاڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |