پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز نے خصوصی عدالت سے تحریری معافی مانگ لی

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضی نےرانا اعجاز کا تحریری معافی نامہ خصوصی عدالت میں جمع کرایا۔


ویب ڈیسک March 21, 2014
رانا اعجاز نے خصوصی عدالت اور اس کے ججز کو 'کرائے کا قاتل' کہا تھا فوٹو: ایکسپریس نیوز

غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز نے خصوصی عدالت اور اس کے ججز کو 'کرائے کا قاتل' کہنے پر تحریری معافی عدالت میں نامہ جمع کرادیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضی نےغداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کا تحریری معافی نامہ خصوصی عدالت میں جمع کرایا جس پر خصوصی عدالت کے چیف جسٹس فیصل عرب نے انھیں عدالت میں روسٹم پر بلا لیا، ایڈوکیٹ رانا اعجاز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان سے جو غلطی ہوئی اس پر انھوں نے تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا ہے، آئندہ کے لئے بھی محتاط رہیں گے۔ خصوصی عدالت نے رانا اعجاز کا معافی نامہ قبول کرتے ہوئے انھیں عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل غداری کیس کی سماعت کے دوران رانا اعجاز نے خصوصی عدالت اور اس کے ججز کو 'کرائے کا قاتل' کہا تھا جس پر جسٹس فیصل عرب نے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار ایسوسی ایشن نے بھی ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں