لاہور میں بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

بچوں، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن


ویب ڈیسک September 28, 2022

پولیس نے پنجاب کے دارالحکومت میں بچے سے بدفعلی کا نشانہ بنانے والے شرافت نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم شرافت نے نازی نامی بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ دھلوکی گاؤں میں شہزاد نامی شخص کے گھر کرتا تھا اور گھر کا مالک کام کے سلسلے میں باہر گیا ہوا تھا، اس دوران ملزم نے گھر کے مالک کی غیر موجودگی میں بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم شرافت اس سے پہلے بھی بچے کے ساتھ بد فعلی کر چکا ہے۔

ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو جینڈر سیل کے حوالے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہنا ہے کہ بچوں، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں