عمران خان کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے وزیر داخلہ

جس نے ریکارڈنگ غیر قانونی طور پر کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، رانا ثنا


ویب ڈیسک September 28, 2022
جس نے ریکارڈنگ غیر قانونی طور پر کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، رانا ثنا

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر ہے، اس کی آڈیو لیک سے چیزیں واضح ہو گئی ہیں، عمران خان کا قومی مفادات کے ساتھ گند باہر آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان احمق اور فتنہ گر ہے اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے، اگر فتنے اور فساد کو نہ روکا گیاتو یہ ملک کو بڑے سانحے سے دوچار کرے گا، عمران خان کی حکومت آئینی طریقہ کار سے ہٹایا گیا ہے، اس نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور سیکرٹری کی آڈیو لیک ہوئی ہے اس کی اپنی اہمیت ہے اور اس میں جو مواد ہے اس کی الگ اہمیت ہے، جس نے ریکارڈنگ غیر قانونی طور پر کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، مگر ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی قومی مفاد کے خلاف بات کرے ریکارڈ پر آجائے تو کہے کہ میرے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |