ایئرہوسٹس نے جنسی حملہ کرنے والے کو باتھ روم میں بند کرکے گرفتار کروا دیا
ملزم مقامی سیاسی جماعت کا صدر ہے اور نشے میں دھت تھا، نئی دہلی پولیس
بھارت میں ایک ایئرہوسٹس نے جنسی حملہ کرنے والے شخص کو باتھ روم میں بند کرکے پولیس کو اطلاع دی اور گرفتار کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے مہرولی کی پولیس کو ایک خاتون کا فون آیا کہ گھر پر اکیلا دیکھ کر نشے میں دھت ایک شخص نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ جنسی حملہ کرنے والے کو کسی طرح باتھ روم میں بند کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔ جس پر پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام ہرجیت یادو ہے جو خان پور کے علاقے کا رہائشی ہے اور کانگریس کا مقامی صدر بھی ہے۔
جس خاتون پر جنسی حملہ کیا گیا وہ پیسے کے اعتبار سے ایئرہوسٹس ہیں۔