ٹک ٹاکر پی سی بی سیکورٹی زون میں کیسے داخل ہوا حقیقت سامنے آگئی

ٹک ٹاکر علی فیضان پی سی بی ملازم کا مہمان تھا

ٹک ٹاکر علی فیضان پی سی بی ملازم کا مہمان تھا (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹک ٹاک بنانے کے معاملے پر بورڈ نے ملازم کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے لیا۔

ٹک ٹاکر علی فیضان بورڈ ملازم کا مہمان تھا جس نے بورڈ سے معذرت کرکے مواد ٹک ٹاک ہٹا دیا ہے۔

ٹک ٹاکر علی فیضان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کانفرنس روم میں چیئرمین پی سی بی کی سیٹ پر بیٹھ کر ٹک ٹک بناتے رہے جبکہ ٹک ٹاکر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے انڈور ہال میں جینز پہن کر بیٹنگ پریکٹس بھی کرتے رہے۔


مزید پڑھیں: حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر کی پی سی بی سیکیورٹی زون میں ویڈیو وائرل

علی فیضان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قائم میوزیم میں قومی ٹیم کی جیتی ہوئی ٹرافیوں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک بناتے رہے جبکہ قذافی اسٹیڈیم کی فار اینڈ بلڈنگ اور پریس کانفرنس روم میں رسائی پاکر بھی ٹک ٹک بناتے رہے، بعد میں ٹک ٹاکر علی فیضان نے تمام ویڈیوز اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شئیر کر دیں۔

پی سی بی حکام نے معاملے کا نوٹس لے کر انکوائری کا آغاز کیا جس کے بعد ملازم کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا۔
Load Next Story