بھارتی اداکارہ نے ہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ رسید کردیا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکارہ کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے


September 28, 2022
فوٹو انسٹاگرام

بھارتی ریاست کیرالہ میں مقامی اداکارہ نے ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو تھپڑ رسید کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں کریئو کے ساتھ کالی کٹ میں قائم ہلٹے شاپنگ مال میں اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف تھیں کہ اس دوران ان کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق تقریب کے بعد جب اداکارائیں داخلی راستے سے واپس جا رہی تھیں تو پھیڑ میں سے چند نوجوان نکلے اور دھکم پیل کا فائدہ اٹھا کر انہیں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ جس پر اداکارہ نے ایک ایسے شخص کو تھپڑ جڑ دیا۔

دونوں اداکاراؤں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور ایسے افراد کے خلاف آواز اٹھانے اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ثانیہ نے نے لکھا، 'میں اور میری فلم کی ٹیم کالی کٹ کے ایک مال میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کر رہی تھی، وہاں مجھے لوگوں نے بہت زیادہ محبت دی، سیکیورٹی بھیڑ کو سنبھالنے اور اسے برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا'۔





انہوں نے بتایا کہ 'پروگرام کے بعد جب میں اپنی ساتھی گریس انتھونی کے ساتھ واپس روانہ ہورہی تھی تو کچھ لوگ ہمارے پاس آئے اور بدتمیزی کی، بھیڑ کی وجہ سے انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔







View this post on Instagram


A post shared by Grace (@grace_antonyy)





اس کے ساتھی اداکار نے اپنی آزمائش کا اشتراک کیا اور ملیالم میں ایک لمبا نوٹ لکھا۔ انہوں نے لکھا، "کاش کسی کو بھی اپنی زندگی میں اس قسم کے ناپسندیدہ صدمے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔" انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی ٹیم ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں