وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس کا معاملہ سراج الحق کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

عیاں ہوگیا ساری سیاست حقائق پر نہیں بلکہ سازش کی بنیاد پر چل رہی ہے، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک September 28, 2022
فوٹو :سوشل میڈیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیراعظم ہاؤس سے ہونے والی آڈیو لیکس کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک لیکس کی یلغار میں ہے اور ہر روز نیا کنفیوژن پیدا ہو رہا ہے، عیاں ہوگیا ساری سیاست حقائق پر نہیں بلکہ سازش کی بنیاد پر چل رہی ہے، اسلام آباد تماشا بن گیا اور حکمران ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کیسز میں مطلوب افراد کو پبلک آفس میں کام نہیں کرنا چاہیے، ملک کی موجودہ معاشی، سیاسی اور سماجی صورت حال کے ذمہ دار حکمران ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کی بجائے حکمرانوں نے مفادات کی بھینٹ چڑھایا، عدالتوں میں انصاف نہیں اور ایوانوں میں قانون سازی نہیں جبکہ قومی ادارے اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں