سنیئرقانون دان عرفان قادر وزیراعظم کےمعاون خصوصی مقرر

عرفان قادر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری، عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا


ویب ڈیسک September 28, 2022
فوٹو: فائل

سنیئرقانون دان عرفان قادر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے عہدہ وفاقی وزیرکےبرابرہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عرفان قادر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اتحادی جماعتوں پر مشتمل وفاقی حکومت کی کابینہ میں گزشتہ دنوں ہونے والے اضافے کے بعد مجموعی طور پر کابینہ کی تعداد 73 تک پہنچ گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے ذریعے تمام اتحادیوں کو متناسب نمائندگی فراہم کرنےکا موقع دیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں