پرندوں کی 1409 اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار
تحقیق کے مطابق دنیا میں موجود پرندوں کی 49 فی صد اقسام کی آبادی تیزی سے کم ہورہی ہے
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے پرندوں کی تقریباً نصف اقسام کی آبادی کم ہو رہی ہے۔ ہر آٹھ میں سے ایک قسم معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔
100 سال قبل وجود میں آنے والی تنظیم برڈ لائف کا کہنا ہے کہ اس سال کی رپورٹ، جس نے محققین کی جانب سے اکٹھے کیےگئے ڈیٹا کاخلاصہ کیا ہے، نے قدرت کے حوالے سے انتہائی خطرناک منظر کشی کی ہے۔
دنیا میں موجود پرندوں کی 49 فی صد اقسام کی آبادی تیزی سے کم ہورہی ہے جبکہ 2018 میں آنے والی آخری رپورٹ کے بعد صرف 6 فی صد اقسام کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔
آٹھ میں سے ایک قسم یا کل 1409 اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ 1970 سے اب تک شمالی امریکا میں تقریباً 3 ارب پرندے معدوم ہو چکے ہیں۔
برڈ لائف تنظیم کی سائنس آفسر اور اسٹیٹ آف دی ورلڈز برڈز رپورٹ کی سربراہ مصنفہ لوسی ہیسکل کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے 500 سالوں میں پہلے ہی پرندوں کی 160اقسام کھو چکے ہیں اور معدومیت کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں معدومیت کے زیادہ تر وقوعات جزائر پر سامنے آئے لیکن فکر انگیز بات یہ ہے کہ مرکزی خطوں میں معدومیت کی لہر میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ ان پرندوں کے ماحول کا تباہ ہونا ہے۔
گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر کے پرندوں کی حالت تباہ حال ہے۔ پرندوں کی اقسام پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے معدومیت کی جانب گامزن ہیں۔
زیادہ تر پرندوں کی آبادی کو انسانوں سے خطرات کا سامنا ہے۔