ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے پر یاسر حسین نے اظفر رحمٰن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جوکہہ رہے ہیں خود نہیں گئے انہیں بزنس کلاس کا ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا، یاسر حسین


ویب ڈیسک September 29, 2022
یاسر حسین اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اظفر رحمٰن کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں(فائل فوٹو)

اداکار یاسر حسین نے اظفر رحمٰن کو 'ہم ایوارڈز' میں شرکت نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اظفر رحمٰن کا نام لئے بغیر کہا کہ' جب ہمارے سیاستدان بغیر کام کے نیویارک میں کافی پیتے پھر رہے ہیں تو میں کام سے کینیڈا بھی نہیں جا سکتا جس کے پیسوں سے مجھے بجلی کا بِل بھرنا ہے'۔

اداکار نے مزید کہا کہ 'جو اداکار یہ بکواس کر رہے ہیں کہ وو خود نہیں گئے ان کو بزنس کلاس کا ٹکٹ ہی نہیں دیا گیا، چیٹ پڑھی ہے میں نے بیٹا'۔


یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی نامور ستارے گزشتہ ہفتے ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کے لئے کینیڈا میں موجود تھے لیکن اداکار اظفر رحمٰن اس میں شریک نہ ہوئے۔

اظفر رحمٰن نے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 'وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کینیڈا میں ہونے والے 'ہم ایوارڈز 'میں شرکت نہیں کررہے'۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین اور کئی شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں بے حد سراہا گیا تھا۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


 

A post shared by Azfâr Rehmân (@azfu)



خیال رہے کہ یاسر حسین کی جانب سے اظفر رحمٰن پر تنقید پہلی مرتبہ نہیں کی گئی ، اس سے پہلے بھی ایک شو میں انہوں نے کہا تھا کہ 'اظفر رحمان کو لگتا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں لیکن وہ بالکل نہیں ہیں'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں