رانی مکھرجی 36 ویں سالگرہ بھی جیون ساتھی کے بغیر منارہی ہیں

رانی مکھرجی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997 میں فلم’’راجا کی آئے گی بارات‘‘ سے کیا


ویب ڈیسک March 21, 2014
رانی مکھرجی 21 مارچ 1978 کو کولکتہ میں پیدا ہوئیں

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی آج اپنی 36ویں سالگرہ بھی جیون ساتھی کے بغیر منارہی ہیں۔

رانی مکھرجی 21 مارچ 1978 کو کولکتہ میں پیدا ہوئیں، اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997 میں فلم ''راجا کی آئے گی بات'' سے کیا اور پھر اپنی بہترین اداکاری سے دیکھتے ہی دیکھتے بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ہوگئیں، رانی مکھرجی 1998 میں فلم''غلام'' میں عامرخان کے مد مقابل کردار ادا کیا جب کہ اسی سال فلم''کچھ کچھ ہوتا ہے'' میں شاہ رخ خان کے مقابل سائڈ ہیروئن کے طور ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا اور انہیں ان کی شاندار اداکاری پر 'بہترین معاون اداکارہ' کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

اس کے علاوہ رانی مکھرجی کی سلمان کے ساتھ فلم''ہیلو برادرز'' کو بھی خوب پزیرائی ملی۔ رانی مکرجھی نے''ہر دل جو پیار کرے گا ، کہیں پیار ہو نہ ہو جائےاور 'چوری چوری چپکے چپکے'' جیسی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ رانی مکھر جی نے بالی ووڈ کی بہت سی کامیاب فلموں جیسے 'پیار دیوانہ ہوتا ہے، 'کبھی خوشی کبھی غم، 'نائی' ، 'مجھ سے دوستی کروگی، ساتھیا، چلتے چلتے، ہم تم، ویر زارا، کبھی الوداع نہ کہنا اور'بابل' جیسی فلموں بھی کام کر چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں