فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کا ہدایات نامہ جاری

ایئر ہوسٹسز کی ڈریسنگ پی آئی اے کا امیج متاثر کررہی ہے، جنرل منیجر فلائٹ سروسز


ویب ڈیسک September 29, 2022
ایئر ہوسٹسز کی ڈریسنگ پی آئی اے کا امیج متاثر کررہی ہے، جنرل منیجر فلائٹ سروسز (فوٹو: فائل)

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے خواتین فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کی ہدایات جاری کردیں۔

قومی ایئرلائن کی فلائٹ سروسز کے جنرل منیجر نے ایئرلائن کی ایئر ہوسٹسز کے لباس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مناسب لباس پہننے کے احکامات جاری کردیے۔

پی آئی اے کے سینئر اہلکار عامر بشیر کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹسز کے اپنے دفاتر پہنچنے، ہوٹلوں میں قیام اور دوسرے شہروں کا سفر کرنے کے دوران ان کے لباس کے بارے میں شکایات موصول ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے میں کپتانوں، فضائی میزبانوں سے زائد ڈیوٹی کا نوٹس

انہوں نے کہا کہ ایئر اٹینڈنٹ کا لباس مناسب نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کا امیج متاثر کررہا ہے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گرومنگ انسٹرکٹرز اور سینئر شفٹ انچارجز فلائٹ اٹینڈنٹ کی ڈریسنگ کی نگرانی کریں گے جبکہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والی فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں