ڈی ایچ اےسمیت سب ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہےاسلام آباد ہائیکورٹ

یہاں سپریم کورٹ بھی ہاؤسنگ سوسائٹی چلا رہی ہے آرمی کوکیاکہیں، جسٹس محسن اختر کیانی


ویب ڈیسک September 29, 2022
یہاں سپریم کورٹ بھی ہاؤسنگ سوسائٹی چلا رہی ہے آرمی کوکیاکہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بدقسمتی سےڈی ایچ اےسمیت سب ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے۔

ہائیکورٹ میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے پلاٹ منسوخی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے حتمی دلائل طلب کرلیے۔ شہری محمد طارق نے بتایا کہ ڈی ایچ اے نےتمام ادائیگی کے باوجود الاٹمنٹ منسوخ کردی۔

سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ ڈی ایچ اے فیز ون اسلام آباد میں نہیں پنڈی میں ہے، عدالتی دائرہ اختیار نہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ بدقسمتی سےڈی ایچ اےسمیت سب ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے، یہاں سپریم کورٹ بھی ہاؤسنگ سوسائٹی چلا رہی ہے آرمی کوکیاکہیں، سب کو اسلام آباد میں پلاٹ چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں