آٹھ ارب سے زائد مشکوک ٹرانزیکشن کا معاملہآصف زرداری کی بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست
آصف زردای احتساب عدالت سے نئے قانون کے تحت ریلیف کیلئے درخواست دیں گے، ذرائع
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آٹھ ارب سے زائد مشکوک ٹرانزیکشن کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آٹھ ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب کی بریت واپس لینے کیلئے درخواست دائر کردی۔
آصف زرداری کی درخواست بریت گزشتہ سال نیب کورٹ نے مسترد کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔
آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست واپس لینی کی اجازت دی جائے، درخواست میں کہا ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زردای احتساب عدالت سے نئے قانون کے تحت ریلیف کیلئے درخواست دیں گے اور نئی درخواست دینے کیلئے ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم کرانا لازم تھا۔