پشاور کالج طالبات کی جانب سے کلاسز میں چونا کرنے پر وائس پرنسپل معطل
والدین کی حکومت سے سخت کارروائی کرنے کی اپیل
فقیر آباد روڈ شاہی باغ کے قریب ایک انٹر گرلز کالج میں طالبات کی جانب سے کمروں میں چونا کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
پشاور میں لڑکیوں کے انٹر کالج میں بچیوں کے کمروں میں چونا کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائس پرنسپل کو معطل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے متعلقہ یو سی کے چیئرمین شاہان خان نے بتایا ہے کہ اطلاع ملنے پر وہ خود گئے اور تصدیق کے بعد میٹرو پولیٹن میں اس اقدام پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جس پر ایکشن لے کر وائس پرنسپل کو معطل کر دیا گیا۔
ادھر والدین نے ادارے کے اس اقدام کو نامناسب اقدام قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اور صوبائی حکومت سے کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے مذکورہ انٹر کالج ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے زیر انتظام ہے۔
[video width="300" height="300" mp4="https://www.express.pk/2022/09/whatsapp-video-2022-09-29-at-8.45.51-am-1664437316.mp4"][/video]