اینٹی کرپشن پنجاب کا 50 کروڑ سے کم کرپشن کے نیب کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی پرویز الہی نے منظوری دے دی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی پرویز الہی نے منظوری دے دی

اینٹی کرپشن پنجاب نے احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس بھیجے جانے والے 50 کروڑ سے کم کرپشن کے نیب کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب قانون میں ترامیم کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ نیب میں جاری پچاس کروڑ سے نیچے والے تمام سیاسی افراد کے ریفرنسز اور محکموں کے کیسز کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن پنجاب کرے گا۔


ذرائع وزیراعلی آفس کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب لاہور) کو خط لکھا جائے گا اور 50 کروڑ سے نیچے والے تمام کیسز کی تفصیلات مانگی جائیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی پرویز الہی کی منظوری کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے خط لکھا جارہا ہے۔
Load Next Story