پاکستانی پاسپورٹ پر افغانیوں کی تصویر لگا کر بیرون ممالک بھیجنے والا گرفتار

ملزم کے قبضے سے 9 پاکستانی پاسپورٹ برآمد، ملزم تصویریں تبدیل کرنے کے عوض افغان باشندوں سے بھاری رقم وصول کرتا تھا

ملزم کے قبضے سے 9 پاکستانی پاسپورٹ برآمد، ملزم تصویریں تبدیل کرنے کے عوض افغان باشندوں سے بھاری رقم وصول کرتا تھا (فوٹو : فائل)

پاکستانی پاسپورٹ پر افغانیوں کی تصویر لگا کر بیرون ممالک بھیجنے والے گروہ کا مبینہ رکن گرفتار ہوگیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پشاور میں ایک کارروائی کے دوران ملزم محمد اسحاق کے قبضے سے 9 پاکستانی پاسپورٹ، پرنٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں، ملزم پاسپورٹ پر تصویریں تبدیل کرنے کا ماہر ہے، ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر تصویریں بدلنے کے عوض افغانیوں سے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے، دیگر ساتھی بھی جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔

 
Load Next Story