اداکارہ صرحا اصغرنے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر ویڈیو کے زریعے بتایا کہ وہ جلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں

صرحا اصغر 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں(فائل فوٹو)

گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کم عمر اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عمر لالا کے ساتھ بنائی ہوئی ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی کہ ان کے ہاں رواں سال دسمبر میں پہلے بچھے کی پیدائش ہوگی۔







View this post on Instagram


A post shared by Srha Asgr. صرحا اصغر (@srhaasgr.official)




ویڈیو میں انہیں شوہر کے ہمراہ رومانوی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ کی پوسٹ کو ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

صرحا اصغر کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہے اور اداکارہ کے مداح انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔









View this post on Instagram




A post shared by Srha Asgr. صرحا اصغر (@srhaasgr.official)



صرحا اصغر نے جنوری 2021 میں دیرینہ دوست عمر لالا سے شادی کی تھی، جنہیں وہ زمانہ طالب علمی سے جانتی تھیں اور پسند کرتی تھیں۔

 

 

 
Load Next Story