ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیدیا


ویب ڈیسک September 29, 2022
ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیدیا (فوٹو: ٹوئٹر)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بہمرا کمر کی تکلیف کے سبب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مزید 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے فاسٹ بولر کو کمر کی انجری کے آپریشن کی ضرورت نہیں تاہم انجری سے نجات کیلئے انہیں ریسٹ کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو پانڈیا جیسے میچ فنشر کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

دوسری جانب جسپریت پہمرا کی انجری کے باعث بھارتی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد شامی یا محمد سراج کو اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ میں بھی پیسر کی خدمات سے محروم تھی جبکہ سپر فور راؤنڈ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں