کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج
تین ماہ سے مستقل اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی، مظاہرین
کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف میٹروپولیٹن کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے مستقل اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی جبکہ ایک سال سے گریجیوٹی اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن بند ہے۔
مظاہرین کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے، سیکریٹری فائنانس اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی ناہلی کے باعث ملازمین پریشان ہیں۔