ڈولفن اسکواڈ نے ذہنی معذور بچے کو اغوا ہونے سے بچالیا ملزم گرفتار
ملزم کے خلاف پہلے بھی اغوا کا مقدمہ درج ہے
ڈولفن اسکواڈ نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرکے ذہنی معذور بچے کو بچالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اغوا کار نے ذہنی معذور بچے اغوا کرنے کی کوشش کی جسے شاہدرہ ڈولفن اسکواڈ نے ناکام بنا دیا۔
ڈولفن اسکواڈ نے 15 پر کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بچے کو گلی میں کھیلتے ہوئے سوئی گیس چوک سے اغوا کیا تھا۔
ترجمان ڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کے پہنچنے سے پہلے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے تاہم ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم حسن پر پہلے بھی اغوا کا مقدمہ درج ہے، مقامی پولیس نے اغوا کار کے خلاف مزید مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈولفن ٹیم نے بچے کو والد جبار کے حوالے کردیا۔ کامیاب کارروائی کرنے پر ایس پی ڈولفن فورس توقیر نعیم کی طرف سے بروقت ریسپانس پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔