نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 4 اکتوبر کو سماعت کرے گا
نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 4 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں؛ حکومت کی نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے جبکہ حکومت نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔
سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں حکومت نے کہا تھا کہ درخواست میں عوامی اہمیت اور قانونی نہیں بلکہ سیاسی معاملہ اٹھایا گیا ہے اور واضح نہیں کہ ترامیم بنیادی حقوق سے کس طرح متصادم ہیں۔