ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا سیلاب متاثرین کیلیے 500 ملین ڈالر کی اضافی امداد دینے کا عندیہ

پاکستان ملک کی ترقی کی ضروریات پر سمجھوتہ کیے بغیر سیلاب کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی پر توجہ دے، اے ڈی بی کے نائب صدر


ویب ڈیسک September 29, 2022
فوٹو فائل

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے پاکستان کو سی ایس ایف کے تحت 500 ملین امریکی ڈالر کی اضافی مالی معاونت کا عندیہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کی سربراہی میں وفد کی منیلا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر انتظامی حکام کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی۔ پاکستانی وفد کی ملاقاتیں ترقیاتی پارٹنرز کے 55 ویں سالانہ اجلاس کے دوران ہوئیں۔

پاکستانی وفد کے دیگر اراکین بشمول سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اے ڈی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نور احمد اور اقتصادی امور اور مالیاتی ڈویژن کے اعلیٰ حکام کی ملاقاتوں میں شرکت کی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک گروپ کے صدر مساتسوگو آساکاواکا حالیہ تباہ کن سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سے اظہار تعزیت کیا اور امداد، بچاؤ، بحالی کے لیے اے ڈی پی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مساتسوگو آساکاواکا نے حکومت کی خاص طور پر پاؤر، گورننس اور مالیاتی شعبوں میں جاری اصلاحاتی کوششوں کی بھی تعریف کی اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان کو اے ڈی بی کی جانب سے مسلسل تعاون کا یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ایاز صادق کی پاکستان کے لیے اے ڈی بی کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت اور گورننس کے کلیدی شعبوں میں اصلاحات کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔

ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے صدراے ڈی بی کو حالیہ سیلاب کے تباہ کن اثرات کو دیکھنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

بعد ازاں پاکستانی وفد کی اے ڈی بی کے نائب صدر (آپریشنز-I) مسٹر شیکسین چن اور اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا ڈپارٹمنٹ مسٹر یوجین ڑوکوف سے بھی ملاقات ہوئی۔ جس میں پاکستان میں اے ڈی بی کے جاری پورٹ فولیو کی کارکردگی اور مستقبل کے پائپ لائن منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر ایازصادق نے حکومت کی مدد کرنے کے لیے 1.5 بلین امریکی ڈالر کی مجوزہ کاؤنٹر سائکلیکل سپورٹ فیسیلٹی (سی ایس ایف ) کو تیزی سے ٹریک کرنے کے لیے اے ڈی بی کی انتظامیہ کی تعریف کی۔

اے ڈی بی کے نائب صدر چن کی سی ایس ایف کے تحت پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سی ایس ایف کے تحت 500 ملین امریکی ڈالر کی اضافی مالی معاونت کا اعادہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔