رینٹل پاور کیس چئیرمین نیب 25 ستمبر کو طلب
عدالت نے ڈی جی نیب سمیت 7 افسران کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں
سپریم کورٹ نے رینٹل پاورپلانٹ عملدرآمد کیس میں چئیرمین نیب 25 ستمبر کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ڈی جی نیب سمیت 7 افسران کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں، جبکہ چئیرمین نیب کو بھی 25 ستمبر کو طلب کر لیا ، اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملزم ملک سے فرار ہوا تو چیئرمین نیب سے لے کر سپروائزر تک سب ذمہ دار ہوں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے تمام افرادکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، چیف جسٹس نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے اس وقت کے وزیر پانی و بجلی کے خلاف اب تک کی کارروائی سے متعلق ان سے سوال بھی کیا اور کہا کہ اس ضمن میں عدالت کا فیصلہ بالکل واضح ہے۔
اس سے قبل رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے تین بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا تھا، بعد ازاں بینک اکاؤنٹس کی بحالی کسی بھی حکومتی احکامات کے بغیر کردی گئی تھی۔