پنجاب کے تمام اضلاع کیلیے ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سروس کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے کے تمام اضلاع کے لیے ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تین بار وزیراعلیٰ بنے اور شریف خاندان نے 21 سال حکومت کی لیکن ریسکیو 1122جیسا ایک بھی پراجیکٹ نہیں لاسکے، شہباز شریف اپنے دور میں ریسکیو 1122 جیسا ایک بھی پراجیکٹ دکھا دیں، سیاست چھوڑ دوں گا۔
چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ جب بھی اقتدار ملا تو شہباز شریف نے ایمرجنسی سروس بند کرنے کی کوشش کی لیکن میڈیا اور ہائیکورٹ کے دباؤ کی وجہ سے نہ کر سکے، یہی لوگ ہر بار بھیس بدل کر واپس آ جاتے ہیں، کوئی ڈالر بن کر آتا ہے لیکن واپسی پر جاتے ہوئے ڈالر ساتھ لے جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی پر جھوٹا کیس نہیں بنانا لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس ضرور بنے گا، رانا ثناء اور ملزمان کو سزا ہوگی، کردار انجام کو پہنچیں گے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میں عمران خان اور پرویز خٹک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ریسکیو 1122 کے ادارے کو خیبر پختونخواہ میں لیکر آئے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا ہے، یہ لمحہ فکریہ ہے کہ بلوچستان اور سندھ کی حکومتیں ریسکیو 1122 جیسا ادارہ نہیں بنا سکیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی اب ووٹ عمران خان کو ملیں گے کیونکہ ان کی نیت نیک ہے۔