اہلیہ کا قتل ایاز امیر کے بیٹے کا شراب نوشی اور چرس پینے کا اعتراف پولیس

ملزم شاہنواز امیر نے مقتولہ سے 48 ہزار درہم لے کر مرسڈیز کار خریدی، پولیس


ویب ڈیسک September 29, 2022
فائل فوٹو

اہلیہ کے قتل کے کیس میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے شراب نوشی اور چرس پینے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم آئس نشہ کا عادی نہیں لیکن دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ شراب نوشی اور چرس بھی پیتا رہا جبکہ وقوعہ کے وقت گرفتاری کے موقع پر ملزم نشے میں نہیں تھا۔

ملزم شاہنواز امیر نے مقتولہ سے 48 ہزار درہم لے کر مرسڈیز کار خریدی، ملزم نے اپنی مقتولہ اہلیہ سے مرسڈیز کار لینے کا دوران تفتیش اعتراف کیا۔

ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے پولیس نے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ بھیج دیا ہے جبکہ ملزم کے موبائل فون کا تمام ڈیٹا بھی پولیس نے حاصل کرلیا ہے۔

ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ کی کل جمعہ کو درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی عدالت میں سماعت میں پولیس بھر پور مخالفت کرے گی۔

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی کنیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں