ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 30کروڑ80لاکھ ڈالرز کی کمی
بیرونی قرضوں کی مد میں34کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں کیں،اسٹیٹ بینک
مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 30کروڑ80لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 23ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر34کروڑ ڈالرز کمی سے 8ارب59لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 5ارب75کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
گزشتہ ہفتہ اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں34کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں کیں۔