عدالتی فیصلے کے بعد مریم اور شہبازشریف نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی ویڈیو وائرل

وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو مبارکباد بھی دی


ویب ڈیسک September 29, 2022
فوٹو : اسکرین گریب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور شہباز شریف کی ایک دوسرے کو مٹھائی کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا رہے ہیں جس کے بعد مریم نواز دیگر لیگی رہنماؤں کو بھی مٹھائی کھلاتی ہیں۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور لیگی رہنما پرویز رشید بھی وہاں موجود تھے۔



قبل ازیں، مریم اورنگزیب کی جانب سے ایک اور ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو کہا کہ ''ان شاء اللہ، ابو بھی جلد واپس آئیں گے''۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کیا جبکہ اس کے ساتھ ہی مریم نواز کی نااہلی بھی ختم ہوگئی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی چار سال کے بعد اپیلیں منظور کیں۔ فیصلہ سنتے ہی مریم نواز نے والد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں مبارک باد دی۔ فیصلے پر عدالت کے باہر ن لیگی کارکنوں نے خوشی سے نعرے بازی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں