میانمار کی سابق وزیراعظم آنگ سان سوچی کو مزید تین سال قید کی سزا سنادی گئی

آنگ سان سوچی کو اب تک مختلف مقدمات میں 20سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے

فوٹو:فائل

گزشتہ سال بغاوت کے الزام میں گرفتار ہو نے والی میانمار کی سابق وزیر اعظم آنگ سان سوچی کو عدالت نے مزید تین سال قید کی سزا سنادی ہے۔

آنگ سان سوچی اور ان کے مشیرسین ٹنل کو میانمار کے سیکریٹ ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی، سوچی کو اب تک مخلتلف مقدمات میں 20 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے اور انہیں مزید مقدمات کا سامنا ہے۔


مزکورہ مقدمے میں آنگ سوچی کے تین کیبنٹ ممبران کو بھی تین تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے سوچی کے مشیر سین ٹنل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، مشیر کے طور پر خدمت انجام دینے والے سین ٹنل کو 20 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

سین ٹنل پر بطور معاون خصوصی برائے معیشت اہم دستاویزات فراہم نہ کرنے پر مقدمہ چلایاجارہا ہے جسے انہوں نے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیاہے۔
Load Next Story