حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان اسی ہفتے کیا جائے گا اسد قیصر

ہماری تیاریاں مکمل ہیں بس مارچ کی حتمی تاریخ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی


ویب ڈیسک September 29, 2022
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر برائے قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان اسی ہفتے کیا جاسکتا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی حتمی تاریخ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جبکہ تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے، اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاتا تو مارچ کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بھی متعدد بار حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا عندیہ دیتے ہوئے پھر اس سے پیچھے ہٹ چکے ہیں البتہ ہر بار اُن کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ یہ مارچ آخری ہوگا جس میں ساری قوم نکل کر حقیقی آزادی حاصل کرے گی اور مسلط کردہ حکمرانوں کو گھر بھیج دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں