چار ممالک میں خالصتان ریفرنڈم2 لاکھ 8 ہزارسکھوں کا مجمع

پہلا خالصتان ریفرنڈم 31اکتوبر 2021کو برطانیہ میں ہوا، 30ہزار سکھوں نے حصہ لیا


خالد محمود September 30, 2022
مغربی دارالحکومتوں میں سکھوں کے اندر خالصتان کی حمایت میں بتدریج اضافہ ،تجزیہ کار ۔ فوٹو : فائل

چار ممالک میں خالصتان ریفرنڈم، تقریباً208,000 سکھوں نے حصہ لیا جس میں بھارتی پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے، ایک خودمختار سکھ ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔

گزشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والی اس ریفرنڈم مہم کے تحت اب تک برطانیہ، جنیوا، اٹلی اور کینیڈا میں 4 ریفرنڈم ہو چکے ہیں جن میں سکھ برادری نے بڑی تعداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سلسلے میں ریفرنڈم کا تازہ ترین مرحلہ 18ستمبرکو برامپٹن کینیڈا میں منعقد ہوا، جس میں تقریباً 110,000سکھوں بشمول بالغ سکھوں کی 20فیصد آبادی نے ایک خودمختار ریاست کے حق میں ووٹ دیا۔پہلا خالصتان ریفرنڈم 31اکتوبر 2021کو برطانیہ میں ہوا جس میں 30ہزار سکھوں نے حصہ لیا۔

گزشتہ سال 10دسمبرکو جنیوا میں6000سے زیادہ لوگوں نے خودمختار سکھ ریاست کے لیے ووٹ دیا۔اسی طرح کی ایک مشق اٹلی میں 62,000سکھوں اور کینیڈا میں تقریباً 110,000 سکھوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مغربی دارالحکومتوں میں سکھوں کے اندر خالصتان کی حمایت میں بتدریج اضافہ ہواہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں