امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

نئی پابندیوں کا مقصد ایران کی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کو محدود کرنا ہے، امریکی وزارت خزانہ

ایران جب تک 2015 کے جوہری معاہدے پر عمل نہیں کرتا پابندیاں عائد کرتے رہیں گے،امریکا

امریکی حکومت نے ایران پر نئی پانبدیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو غیر قانونی طریقے سے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے روکنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک ایران 2015 میں کئے گئے جوہری معاہدے پر مکمل عمل نہیں کرتا ایران پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔امریکا نے چین ، متحدہ عرب امارات ، ہانگ کانگ اور بھارت میں متعدد ایسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایران کی 'فرنٹ کمپنیوں ' کے طورپر کام کررہی ہیں۔
Load Next Story