بھارتی گلوکار میکا سنگھ نےخوبصورت جزیرہ خرید لیا
ان کی ملکیت میں جزیرے کے ساتھ ساتھ 7 کشتیاں اور 10 گھوڑے بھی ہیں
بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک جزیرے کے مالک بن گئے ہیں۔
گلوکار نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کشتی میں بیٹھ کر اپنے جزیرے کی سیر کرتے نظر آہے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'میرے خوبصورت جزیرے پر خوش آمدید ، یہاں آنے کے لئے آپ کو کشتی کا استعمال کرنا پڑے گا'۔
میکا سنگھ نے ویڈیو کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ان کی ملکیت میں جزیرے کے ساتھ ساتھ 7 کشتیاں اور 10 گھوڑے بھی ہیں۔
یاد رہے کہ تاہم اس جزیرے کی قیمت کیا ہے اور یہ انہوں نے کب خریدا یہ بتانے سے گلوکار نے گریز کیا ہے۔