عامر خان ’پرفیکشن‘ کی بیماری کا شکار ہیں مہیش بھٹ

مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ عامر خان اپنے ’پرفیکشن‘ کے تصور کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں


ویب ڈیسک September 30, 2022
عامر خان اور مہیش نے ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ اور ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا (فائل فوٹو)

بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ عامر خان پرفیکشن (کمالیت پسندی) کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

مہیش بھٹ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ میں 'مسٹر پرفیکشنسٹ' کے نام سے پہچان رکھنے والے اداکار عامر خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ پرفیکشن کے بوجھ کی بیماری کا شکار' ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے مہیش بھٹ نے عامر خان کو ایک ایسا آدمی قرار دیا جو زندگی کے ہر اعتبار سے مکمل دستاویز ہونے کے اپنے تصور میں گرفتار ہے۔



انہوں نے کہا کہ 'عامر ایک مخلص لڑکا ہے لیکن اس کے پرفیکشن کے بوجھ کی بیماری کا شکار ہونے کا اثر اس کے آس پاس کے لوگوں پر ہے'۔

یاد رہے کہ مہیش بھٹ نے عامر خان کے ساتھ 'دل ہے کہ مانتا نہیں' اور 'ہم ہیں راہی پیار کے' میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد وہ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ان کا عامر خان کے ساتھ تجربہ ویسا نہیں تھا جس کی انہیں اُمید تھی۔

Sakshi Bhatt Reception Pics: Aamir Khan, Akshay Kumar, Alia Bhatt And  Others Attend The Party | India.com

ایک پرانے انٹرویو میں فلم 'غلام' کے دوران عامر خان کے ساتھ اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے بتایا کہ 'عامر نے میرے ساتھ غلام میں کام کیا وہ میرے لیے کوئی خوش گوار تجربہ نہیں تھا'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں