مینار ِپاکستان واقعہ میں ملوث ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزمان کو 10 اکتوبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک September 30, 2022
خاتون کے ساتھ 14 اگست کے دن بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا(فائل فوٹو)

عدالت نے مینارِ پاکستان پر خاتون یوٹیوبر کے ساتھ بدسلوکی اور ہراسانی کرنے والے ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے مینارِ پاکستان واقع میں ملوث ملزمان ارسلان، عابد ، افتخار اورعمران سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 10 اکتوبر تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے، عدالت میں نامزد ملزم ریمبو ،اسد عظمت ،محمد بلال سمیت سات ملزمان پیش بھی کئے گئے۔

یاد رہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پرلاہور کے تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

14 اگست کو لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں 400 کے قریب افراد نے خاتون یوٹیوبر کو ہراساں کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پر ہجوم کے حملے اور ہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |