وکٹ کیپرمحمد حارث کا ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے مکمل اظہار کی کوشش کروں گا، محمد حارث
پاکستانی وکٹ کیپر محمد حارث نے انگلینڈ کے خلاف میچ کھیل کر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیوکیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وکٹ کیپر محمد حارث نواز نے انگلینڈ کے خلاف میچ کھیل کرانٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں ڈیبیو کیا، وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 99 ویں کھلاڑی بن گئے۔
اس حوالے سے محمد حارث نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے پر فخر ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے مکمل اظہار کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ محمد حارث نے 8 جون 2022 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا تھا۔